ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایس این ایل۔ ایم ٹی این ایل کا خسارے سے بچانے کے لئے ہوگا انضمام،حکومت کرے گی 29,937کروڑ کی سرمایہ کاری

بی ایس این ایل۔ ایم ٹی این ایل کا خسارے سے بچانے کے لئے ہوگا انضمام،حکومت کرے گی 29,937کروڑ کی سرمایہ کاری

Wed, 23 Oct 2019 22:57:18    S.O. News Service

نئی دہلی،23/اکتوبر(ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) مودی کابینہ نے خسارے میں چل رہی پبلک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں ایم ٹی این ایل اور بی ایس این ایل کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ان دونوں کمپنیوں کو خسارے نکالنے کے لئے ان کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت دونوں کمپنیوں کو پٹری پر لانے کے لئے 29,937کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے اس کی اطلاع دی۔فیصلے کے مطابق اقتصادی تنگی کے گزر رہی بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے لئے ایک یوجنا کے تحت سرکاری بانڈ جاری کئے جائیں گے، املاک کا مٹنائزیشن ہوگا اور عملے کے لئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی (وی آر ایس) کی پیشکش کی جائے گی۔ پرساد نے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کا انضمان کیا جائے گا۔دونوں کمپنیوں کا انضمان ہونے تک، ایم ٹی این ایل اہم ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بی ایس این ایل کی سبسڈری کے طور پر کام کرے گی۔ حکومت کی جانب سے طے کی گئی منصوبہ بندی کے تحت 15,000 کروڑ روپے کے سرکاری بانڈ جاری کیا جائے گا اور اگلے چار سال میں 38,000 کروڑ روپے کی جائیداد کی فروخت یا اسے لیز پر دیا جائے گا۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ اخراجات میں کمی کے لئے ملازمین کے لئے رضاکارانہ  طورپرریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی (وی آر ایس) لائی جائے گی۔


Share: